ایف آئی اے کی کارروائی، آسٹریلین لڑکی کو جنسی ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کمسن آسٹریلین لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کامران خان کو گرفتار کر لیا ہے ، آسٹریلین ہائی کمیشن کی درخواست پر سائبر کرائم سرکل نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم نے متاثرہ لڑکی کو ٹریپ کر کے قابل اعتراض تصاویر حاصل کیں ،ان قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز واٹس ایپ کے ذریعے شئیر کی تھیں۔ ملزم پر الزام ہے کہ وہ قابل اعتراض مواد کی مد میں متاثرہ سے رقم کا تقاضہ بھی کر رہا تھا۔ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور واٹس ایپ اکاونٹ برآمد کر لئے گئے۔