روجھان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 2مبینہ دہشت گرد ہلاک

19 اپریل ، 2023

لاہور‘محمد پور دیوان (کرائم رپورٹر‘نامہ نگار) سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے راجن پور میں خفیہ آپریشن کے دوران 2 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی راجن پور کومصدقہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے5مبینہ دہشت گرد راجن پورکے علاقہ تھانہروجھان کی حدود میں موجود ہیں اوروہ دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ کے ساتھ سیکورٹی اداروں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، دہشت گردوں نے پولیس ٹیموں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں 2 مبینہ دہشت گردمردان کا رہائشی الیاس عرف عبداللہ اور تحصیل پنڈیالی ضلع مہمند ایجنسی کا رہائشی عرفان اللہ عرف قاری اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ باقی 3 دہشت گرد  فرار ہونے میں کامیاب  ہو گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے 1 کلاشنکوف 11 میگزین اور 31 راؤنڈ کے ساتھ 2- پستول 30 بور کے ساتھ 20 راؤنڈز1.دھماکہ خیز مواد 1500 گرام  برآمد کرلیا جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ میں درج کردیا گیا۔