عدالت الیکشن کے حکم پر عملدرآمد پر وزیراعظم کونااہل کرسکتی ہے ،اعتزاز احسن

19 اپریل ، 2023

لاہور ( کورٹ رپورٹر،اپنے نامہ نگار سے) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب میں 14مئی کو انتخابات کے انعقاد کا حکم دیا ہے، جو سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانے گا نااہل ہوگا۔ عدالت عظمیٰ کے اپنے الیکشن کرانے کے حکم پر عملدرآمد پر وزیراعظم ،رانا ثناءاللہ ،اعظم نذیر تارڑ اور الیکشن کمیشن کو طلب کر سکتی ہے اور ان کی پانچ سال کے لیے نا اہلی بھی ہوسکتی ہے لاہورہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان پر مقدمات قائم کر کے اس کا سیاسی قد بڑھا رہے ہیں، وہ ناقابل شکست نہیں ہے پر یہ بنا رہے ہیں چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ کی طرف سے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کے انعقاد کا حکم نہ ماننے والے نااہل ہوجائیں گے سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ دلیل دی جاتی ہے کہ پورے ملک میں انتخابات ایک ہی روز ہونے چاہئیں تو پھر قومی اسمبلی تحلیل کردیں۔