لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے شوگر فیکٹریز (کنٹرول) (ترمیمی) آرڈیننس 2023 اور صوبائی اسمبلی آف پنجاب سیکرٹریٹ سروسز(ترمیمی)آرڈیننس 2023 جاری کر دیا ۔شوگر فیکٹریز(کنٹرول) (ترمیمی)آرڈیننس 2023، شوگر فیکٹریز (کنٹرول)ایکٹ 1950 میں ترمیم کر کے جاری کیا گیا ہے تاکہ اپیلوں اور اس سے متعلقہ معاملات کو جلد نمٹایا جاسکے۔گورنر پنجاب نے صوبائی اسمبلی آف پنجاب سیکرٹریٹ سروسز(ترمیمی)آرڈیننس 2023 بھی جاری کر دیا۔ صوبائی اسمبلی آف پنجاب سیکرٹریٹ سروسز ایکٹ 2019 میں کسی بھی حکم کے سلسلے میں قواعد کے تحت اپیل کی کوئی شق موجود نہیں تھی۔ مذکورہ ایکٹ میں ترمیم کے بعد ایسے کسی بھی حکم سے متاثر (aggrieved) ملازم کو، اس حکم کی اطلاع کے ساٹھ( 60) دن کے اندر، اس کے خلاف سپیکر یا گورنر پنجاب کے پاس اپیل کرنے کا حق ہو گا۔ اگر آرڈر سپیکر کے علاوہ کسی اور اتھارٹی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے تو اس صورت میں متاثر ملازم اپیل سپیکر جبکہ اگر آرڈر سپیکر کی طرف سے جاری کیا گیا تو گورنر پنجاب کے پاس اپیل کر سکے گا۔
کراچی اسپین نےبھی ٹرمپ کےبورڈ آف پیس میں شمولیت سے انکار کردیا۔ وزیرِاعظم سانچیزکا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ...
کراچیجناح ایئرپورٹ پر تین اہم اداروں کی چیکنگ عبور کرنے والے عمرہ مسافروں سے ممنوعہ اشیاء برآمد کر لی گئیں،5...
کراچی شیکسپیئر مرد نہیں تھے؟ نئی تحقیق نے ادبی دنیا کی بنیادیں ہلا دیں، ایک سیاہ فام یہودی خاتون ایمیلیا...
ٹوکیو جاپان میں امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف حکومتی کارروائیوں میں نمایاں تیزی...
اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری سے صومالیہ کے وزیرِ داخلہ علی یوسف نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں...
اسلام آباد اسلام آباد میں محمد سعید مہدی کی انگریزی زبان میں کتاب ’’دا آئی وِٹنَس:سٹینڈنگ اِن دا شیڈو...
ملتان موٹر وے پر کسٹمز انفورسمنٹ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران اسمگل شدہ اسکمڈ ملک اور دیگر اشیاء سے بھرے دو 22...
ملتان، شجاع آباد، کوٹ ادو، چوک سرور ملتان میں ایک شخص کی لاش ملی، شجاع آباد میں رکشہ کی ڈیوائیڈر سے ٹکر،...