اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کے ممبر نور زمان کی برطرفی کا حکم معطل کر دیا ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ممبر این آئی آر سی نور زمان کی درخواست پر سماعت کے جاری 7 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ میں اٹارنی جنرل سمیت سینئر وکلا افنان کریم کنڈی اور حافظ عرفات کو عدالتی معاون مقرر کرتے ہوئے 20 اپریل کیلئے نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ عدالت کاکہناہے کہ بادی النظر میں برطرفی کا نوٹیفکیشن کر کے درخواست گزار کو اپنے کام سے روکا گیا ، 11اپریل کو وفاقی کابینہ نے نور زمان کے بطور برطرفی کی منظوری دی ، وزارت اورسیز پاکستانیز نے 11 اپریل کو برطرفی نوٹیفکیشن جاری کیا ، اس سے قبل وزارت اوورسیز پاکستانیز نے 3 اپریل کو نور زمان کو این آئی آر سی لاہور برانچ ٹرانسفر کیا ، 7 اپریل کو اس عدالت نے ٹرانسفر کا نوٹیفکیشن معطل کیا ۔ عدالت نے فریقین کو 20 اپریل تک جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
کراچی اسپین نےبھی ٹرمپ کےبورڈ آف پیس میں شمولیت سے انکار کردیا۔ وزیرِاعظم سانچیزکا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ...
کراچیجناح ایئرپورٹ پر تین اہم اداروں کی چیکنگ عبور کرنے والے عمرہ مسافروں سے ممنوعہ اشیاء برآمد کر لی گئیں،5...
کراچی شیکسپیئر مرد نہیں تھے؟ نئی تحقیق نے ادبی دنیا کی بنیادیں ہلا دیں، ایک سیاہ فام یہودی خاتون ایمیلیا...
ٹوکیو جاپان میں امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف حکومتی کارروائیوں میں نمایاں تیزی...
اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری سے صومالیہ کے وزیرِ داخلہ علی یوسف نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں...
اسلام آباد اسلام آباد میں محمد سعید مہدی کی انگریزی زبان میں کتاب ’’دا آئی وِٹنَس:سٹینڈنگ اِن دا شیڈو...
ملتان موٹر وے پر کسٹمز انفورسمنٹ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران اسمگل شدہ اسکمڈ ملک اور دیگر اشیاء سے بھرے دو 22...
ملتان، شجاع آباد، کوٹ ادو، چوک سرور ملتان میں ایک شخص کی لاش ملی، شجاع آباد میں رکشہ کی ڈیوائیڈر سے ٹکر،...