اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے انگلیوں کے نشانات پر مبنی شناخت کے خودکار نظام (اے ایف آئی ایس) کا اجراء کر دیا ہے جس کی بدولت نادرا دنیا کی ان مایہ ناز کمپنیوں کی صف میں شامل ہو گیا ہے جو سول مقاصد کے لئے یہ شناختی نظام تیار کر رہی ہیں۔ "نادر" کے نام سے متعارف کرایا جانے والا یہ سسٹم نادرا کے لئے قابل ذکر سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ نادرا کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ اس نے شناختی امور، بائیومیٹرکس، بارڈر کنٹرول اور ای گورننس کے میدان میں ہمیشہ نئے رجحانات متعارف کرائے ہیں جبکہ ڈیجیٹل شناخت، اس کی تصدیق اور سکیورٹی کے میدان میں اپنے جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی طریقوں کی بدولت نادرا معیار اور ممکنات کی نئی بلندیوں کو پہنچ چکا ہے۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ہم انگلیوں کے نشانات کو فوری اور درست طریقے سے محفوظ کر سکتے ہیں اور فلاح عامہ کے کئی مختلف مقاصد مثلاً امیگریشن، بارڈر کنٹرول، اور سماجی خدمات کے سلسلے میں افراد کی شناخت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "نادر" بائیومیٹرک شناخت کے میدان میں اپنی طرز کی ایک منفرد کامیابی ہے ۔ انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کے مقابلے کی بنیاد پر اس نوعیت کے سسٹمز کا معیار طے کرنے والے اٹلی کے معروف بین الاقوامی ادارے کے مطابق ʼنادرʼ سے ملنے والے نتائج انتہائی متاثرکن ہیں جن میں درستی کا تناسب 99.5 فیصد درست ہے ۔بائیومیٹرک شناخت کی ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے اداروں میں زیادہ تر امریکہ، برطانیہ، روس، جاپان، فرانس، جرمنی، اٹلی، سپین، جنوبی کوریا اور بعض دیگر ملکوں کی کمپنیاں شامل ہیں۔
کراچی اسپین نےبھی ٹرمپ کےبورڈ آف پیس میں شمولیت سے انکار کردیا۔ وزیرِاعظم سانچیزکا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ...
کراچیجناح ایئرپورٹ پر تین اہم اداروں کی چیکنگ عبور کرنے والے عمرہ مسافروں سے ممنوعہ اشیاء برآمد کر لی گئیں،5...
کراچی شیکسپیئر مرد نہیں تھے؟ نئی تحقیق نے ادبی دنیا کی بنیادیں ہلا دیں، ایک سیاہ فام یہودی خاتون ایمیلیا...
ٹوکیو جاپان میں امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف حکومتی کارروائیوں میں نمایاں تیزی...
اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری سے صومالیہ کے وزیرِ داخلہ علی یوسف نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں...
اسلام آباد اسلام آباد میں محمد سعید مہدی کی انگریزی زبان میں کتاب ’’دا آئی وِٹنَس:سٹینڈنگ اِن دا شیڈو...
ملتان موٹر وے پر کسٹمز انفورسمنٹ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران اسمگل شدہ اسکمڈ ملک اور دیگر اشیاء سے بھرے دو 22...
ملتان، شجاع آباد، کوٹ ادو، چوک سرور ملتان میں ایک شخص کی لاش ملی، شجاع آباد میں رکشہ کی ڈیوائیڈر سے ٹکر،...