رحیم یا رخان،کوٹ ادو، ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر،نمائندہ جنگ،نامہ نگار) ٹریفک حادثات میں دو بھائیوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیل کے مطابق ڈی جی خان میں رند اڈا کے مقام پر پکٹ غازی گھاٹ پر تیز رفتار بس نے محکمہ فوڈ میں تعینات درجہ چہار م کےاہلکار محمد ابراہیم کو کچل ڈالا اور مو قع سے فرار ہو گیا، ابراہیم موقع پر دم توڑ گیا۔ اسی طرح رحیم یار خان میں بستی ادوجا کا رہائشی 55 سالہ خادم حسین موٹرسائیکل پر قومی شاہراہ پرجارہاتھاکہ نامعلوم کار سے ٹکر ہوگئی، خادم حسین موقع پر دم توڑ گیا۔ڈرائیور کار سمیت فرارہوگیا۔ چک25پی کا رہائشی28سالہ محمدفیضان موٹرسائیکلوں کے تصادم میں شدید زخمی ہو ا، اس کو ہسپتال منتقل کیاگیا، جہاں محمدفیضان جانبرنہ ہوپایا اوردم توڑگیا۔دوسری جانب کوٹ ادو کے نواحی علاقے قصبہ احسان پور کے رہائشی محمد سلطان 2بیٹے 16سالہ محمد عدنان اور 9 سالہ محمد رمضان موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ بنگلہ شاہ جمال کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے۔جس کے نتیجے میں محمد عدنان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا چھوٹا بھائی محمد رمضان شدید زخمی ہو ا۔ریسکیو ٹیم نے لاش لواحقین کے حوالے کردی جبکہ زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کیا ، جہاں اسے تشویشناک حالت کےباعث نشتر ہسپتال ملتان روانہ کیا ۔رمضان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔ ورثا نے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیو کے خلاف کسی قسم کی قانونی کاروائی کرنے سے انکار کردیا ہے۔
کراچی اسپین نےبھی ٹرمپ کےبورڈ آف پیس میں شمولیت سے انکار کردیا۔ وزیرِاعظم سانچیزکا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ...
کراچیجناح ایئرپورٹ پر تین اہم اداروں کی چیکنگ عبور کرنے والے عمرہ مسافروں سے ممنوعہ اشیاء برآمد کر لی گئیں،5...
کراچی شیکسپیئر مرد نہیں تھے؟ نئی تحقیق نے ادبی دنیا کی بنیادیں ہلا دیں، ایک سیاہ فام یہودی خاتون ایمیلیا...
ٹوکیو جاپان میں امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف حکومتی کارروائیوں میں نمایاں تیزی...
اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری سے صومالیہ کے وزیرِ داخلہ علی یوسف نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں...
اسلام آباد اسلام آباد میں محمد سعید مہدی کی انگریزی زبان میں کتاب ’’دا آئی وِٹنَس:سٹینڈنگ اِن دا شیڈو...
ملتان موٹر وے پر کسٹمز انفورسمنٹ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران اسمگل شدہ اسکمڈ ملک اور دیگر اشیاء سے بھرے دو 22...
ملتان، شجاع آباد، کوٹ ادو، چوک سرور ملتان میں ایک شخص کی لاش ملی، شجاع آباد میں رکشہ کی ڈیوائیڈر سے ٹکر،...