طور خم روڈپر لینڈ سلائیڈنگ،کئی مال بردار گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں،6افراد جاں بحق

19 اپریل ، 2023

لنڈی کوتل( نمائندہ جنگ ) پاک افغان بارڈرطورخم میں لینڈ سلائڈنگ سے 6 جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، کئی مال بردار اور درجنوں گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں۔ ڈرا ئیورز اورکنڈ یکٹرز سحری تیارکررہےتھے کہ تودہ گرگیا ، پاک فو ج کا ریسکیوآ پریشن ،12افراد کوزندہ نکا ل لیا گیا ، آرمی کی ہیوی مشینری نے پہنچ کر ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا ۔ واقعہ گزشتہ پیر اور منگل کے درمیانی شب رات کے 2بجے اس وقت پیش آیا تھا جب طورخم ٹرمینل کے بائیں جانب شاہراہ کی توسیع میں این ایل سی حکام پہاڑ میں بلاسٹنگ کر رہاتھا چونکہ گزشتہ رات بار ش بھی ہوئی جس کی وجہ سے پہاڑ کا ایک بڑا تودہ گرنے لگا اور درجنوں گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پاک فوج کی ہیوی مشینری پہنچ کر ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا۔جے یو آئی کے رضاکار انصار الا سلام ضلعی سالار ذاکر اللہ کی قیادت میں ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے طورخم کا رخ کر لیا ۔