اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر بر ائے سرحدی و ریاستی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود کو وفاقی وزیر مذہبی امور کا اضافی چارج دے دیا گیا ۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ سینیٹر محمد طلحہ محمود نے وزارت مذہبی امور کا قلمدان ملنے کا بعد ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ مفتی عبدالشکور کے انتقال کے بعد وزارت مذہبی امور کا قلمدان خالی ہوا تھا جسے اب سینیٹر محمد طلحہ محمود سنبھالیں گے۔ سینیٹر طلحہ محمود کا تعلق جمعیت علماء اسلام پاکستان سے ہے،ان کے پاس وزیر سیفران کا قلمدان ہے۔منگل کو وزیراعظم کی طرف سے اضافی قلمدان ملنے پر وزارت مذہبی امور آ کر انہوں نے وزارت کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ وزیر مذہبی امور نے سابق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر وزارت کے ایڈیشنل سیکرٹری حج ونگ کے افسران اور عملے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیرمذہبی امور کو حج انتظامات کے حوالے سے مختصر بریفنگ دی گئی۔ وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حج ایک فرض عبادت ہے اللہ کے مہمانوںکے لئے سہولیات مہیا کرنا بڑی ذمہ داری اور دوہرے اجر کا کام ہے۔ وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا کہ بہترین حج انتظامات کے لئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ عازمین حج کی آسانی کے لئے کم وقت میں زیادہ کام کرنا ہو گا۔
کراچی اسپین نےبھی ٹرمپ کےبورڈ آف پیس میں شمولیت سے انکار کردیا۔ وزیرِاعظم سانچیزکا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ...
کراچیجناح ایئرپورٹ پر تین اہم اداروں کی چیکنگ عبور کرنے والے عمرہ مسافروں سے ممنوعہ اشیاء برآمد کر لی گئیں،5...
کراچی شیکسپیئر مرد نہیں تھے؟ نئی تحقیق نے ادبی دنیا کی بنیادیں ہلا دیں، ایک سیاہ فام یہودی خاتون ایمیلیا...
ٹوکیو جاپان میں امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف حکومتی کارروائیوں میں نمایاں تیزی...
اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری سے صومالیہ کے وزیرِ داخلہ علی یوسف نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں...
اسلام آباد اسلام آباد میں محمد سعید مہدی کی انگریزی زبان میں کتاب ’’دا آئی وِٹنَس:سٹینڈنگ اِن دا شیڈو...
ملتان موٹر وے پر کسٹمز انفورسمنٹ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران اسمگل شدہ اسکمڈ ملک اور دیگر اشیاء سے بھرے دو 22...
ملتان، شجاع آباد، کوٹ ادو، چوک سرور ملتان میں ایک شخص کی لاش ملی، شجاع آباد میں رکشہ کی ڈیوائیڈر سے ٹکر،...