اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے ڈیم فنڈ پر سپریم کورٹ کے اختیارات کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ، منگل کو درخواست گزار کےوکیل عدنان اقبال پیش ہوئے چیف جسٹس نے کہاکہ نوٹیفکیشن پورا پڑھیں اس میں کیا ہے وکیل نے کہاکہ کرنٹ اکاونٹ ہولڈرز پرانے رجسٹرار ہیں چیف جسٹس نے کہا تو کیا ہوا اس میں مسئلہ کیا ہے؟ وکیل نے کہاکہ ہم چاہ رہے ہیں کہ ڈیم بنانا ایگزیکٹو کا کام ہے سپریم کورٹ کیسے دیکھ رہی ہے یہ آئین کے آرٹیکل175 کی خلاف ورزی ہے چیف جسٹس نے استفسار کیا آپ کہتے ہیں کہ جوڈیشری کے اکاونٹ میں پیسے نہ ہوں ایسے تو پھر ہم بھی یہی کرتے ہیں ہمارے اکاونٹ میں بھی سیلری آتی ہے، وکیل نے کہا سپریم کورٹ میں اتنے مقدمات زیرالتوا ہیں انہیں دیکھنا چاہئے، چیف جسٹس نے کہا تو اس میں کیا ہے وہ تو انتظامی طور پر معاملہ ہورہا ہے ، سپریم کورٹ بھی ایگزیکٹو باڈی ہے یا تو آپ کہیں کہ وہ پیسہ اپنے گھروں میں لگا رہے ہیں آپ نے اس وقت پٹیشن کیوں نہیں کی جب کلیکشن ہو رہی تھی ڈیم فنڈ جب اکٹھا ہو رہا تھا تب آپ نے کیوں اعتراض نہیں کیا؟ اب ڈیم فنڈز جمع ہوئے پانچ سال ہو چکے ہیں فنڈز پر اگر اعتراض ہوتا توسٹیٹ بینک کو ہوتا سٹیٹ بینک کو کوئی اعتراض ہوتا تو اکاونٹ ہی نہ کھلتا ۔
کراچی اسپین نےبھی ٹرمپ کےبورڈ آف پیس میں شمولیت سے انکار کردیا۔ وزیرِاعظم سانچیزکا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ...
کراچیجناح ایئرپورٹ پر تین اہم اداروں کی چیکنگ عبور کرنے والے عمرہ مسافروں سے ممنوعہ اشیاء برآمد کر لی گئیں،5...
کراچی شیکسپیئر مرد نہیں تھے؟ نئی تحقیق نے ادبی دنیا کی بنیادیں ہلا دیں، ایک سیاہ فام یہودی خاتون ایمیلیا...
ٹوکیو جاپان میں امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف حکومتی کارروائیوں میں نمایاں تیزی...
اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری سے صومالیہ کے وزیرِ داخلہ علی یوسف نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں...
اسلام آباد اسلام آباد میں محمد سعید مہدی کی انگریزی زبان میں کتاب ’’دا آئی وِٹنَس:سٹینڈنگ اِن دا شیڈو...
ملتان موٹر وے پر کسٹمز انفورسمنٹ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران اسمگل شدہ اسکمڈ ملک اور دیگر اشیاء سے بھرے دو 22...
ملتان، شجاع آباد، کوٹ ادو، چوک سرور ملتان میں ایک شخص کی لاش ملی، شجاع آباد میں رکشہ کی ڈیوائیڈر سے ٹکر،...