اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی وڈیو لنک کے ذریعے عدالتوں میں پیشی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ ٹیکنالوجی کا جہاں استعمال ہو سکتا ہے ہونا چاہئے ، عمران خان ایک بڑی یا سب سے بڑی جماعت کے سربراہ ہیں ، کوئی اس بات کو پسند کرے یا نہ کرے الگ بات ہے۔ ویڈیو لنک کی درخواست منظور ہونے کا فائدہ صرف عمران خان کو نہیں سب کو ہو گا۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی وڈیو لنک کے ذریعے عدالتوں میں پیشی اور حاضری کی اجازت دینے کی درخواست کی سماعت کی۔عمران خان کی جانب سے سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نے وڈیو لنک کے ذریعے دلائل دئیے اور کہا کہ میں میشا شفیع کیس پر انحصار کرنا چاہوں گا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا یہ سارا معاملہ لیکن صرف عمران خان کی حد تک نہیں ، اس درخواست پر فیصلے کے دیگر مقدمات پر بھی اثرات ہوں گے ، شواہد ریکارڈ ہونے کے دوران تو میشا شفیع کیس کا اطلاق ٹھیک ہے ، کیس میں فرد جرم بھی عائد ہونا ہوتی ہے ، کیا وہ بھی وڈیو لنک پر ہو گی؟ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ فرد جرم میں ملزم کی موجودگی صرف ملزم کے فائدے کیلئے ہوتی ہے ، مقصد یہ ہوتا ہے کہ ملزم خود سن سکے کہ اس پر الزام کیا ہے۔ یہ مقصد ویڈیو لنک پر بھی پورا ہو سکتا ہے۔ عمران خان کی گزشتہ دو پیشیوں پر سکیورٹی مسائل پیدا ہوئے جن کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا۔ اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ دیکھنا ہو گا کیا کریمنل کیس میں کوئی رُول وڈیو لنک کی اجازت دیتا ہے؟ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ضابطہ فوجداری (سی آر پی سی) 1898 کی ہے۔ اُس وقت ظاہر ہے وڈیو لنک نہیں تھا ، اس کا قانون میں ذکر نہیں ، قانون ساز اگر چاہتے تو جدید تقاضوں کے مطابق اسے بدل سکتے تھے ، ذاتی طور پر میں سمجھتا ہوں ٹیکنالوجی کا جہاں ہو سکے استعمال ہونا چاہئے ، بھارتی سپریم کورٹ تو وڈیو لنک پر فیصلہ دے چکی ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا عمران خان کو ویڈیو لنک کی سہولت دینا ایک تفریق پیدا کرنا ہو گا۔ ایک اور سابق وزیر اعظم کو اپیل میں بھی ویڈیو لنک کی سہولت نہیں ملی۔ چیف جسٹس نے کہا آپ نے یہاں سیاسی پہلو پر دلائل نہیں دینے ، عمران خان ایک بڑی یا سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ ہیں ، کوئی اس بات کو پسند کرے یا نہ کرے الگ بات ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا بھارت میں ویڈیو لنک ٹرائل ہو رہے ہیں؟
کراچی اسپین نےبھی ٹرمپ کےبورڈ آف پیس میں شمولیت سے انکار کردیا۔ وزیرِاعظم سانچیزکا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ...
کراچیجناح ایئرپورٹ پر تین اہم اداروں کی چیکنگ عبور کرنے والے عمرہ مسافروں سے ممنوعہ اشیاء برآمد کر لی گئیں،5...
کراچی شیکسپیئر مرد نہیں تھے؟ نئی تحقیق نے ادبی دنیا کی بنیادیں ہلا دیں، ایک سیاہ فام یہودی خاتون ایمیلیا...
ٹوکیو جاپان میں امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف حکومتی کارروائیوں میں نمایاں تیزی...
اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری سے صومالیہ کے وزیرِ داخلہ علی یوسف نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں...
اسلام آباد اسلام آباد میں محمد سعید مہدی کی انگریزی زبان میں کتاب ’’دا آئی وِٹنَس:سٹینڈنگ اِن دا شیڈو...
ملتان موٹر وے پر کسٹمز انفورسمنٹ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران اسمگل شدہ اسکمڈ ملک اور دیگر اشیاء سے بھرے دو 22...
ملتان، شجاع آباد، کوٹ ادو، چوک سرور ملتان میں ایک شخص کی لاش ملی، شجاع آباد میں رکشہ کی ڈیوائیڈر سے ٹکر،...