اسلام آباد( رپورٹ:حنیف خالد) ورلڈ افیئرز کونسل آف امریکہ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر میتھیو بیوگز نے سفارتخانہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان سے خصوصی ملاقات کی۔ مسعود خان نے میتھیو بیوگز کو ورلڈ افیئرز کونسل آف امریکہ کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان اور امریکہ دیرینہ دوست اور شراکت دار ہیں موجودہ دور میں دو طرفہ تعلقات میں مثبت رجحان دونوں ممالک کی نان سیکورٹی شعبہ جات میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش پر مبنی ہے سفیر پاکستان نے امریکہ کے ساتھ ماہرین تعلیم تعلیمی اداروں اور دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ افیئرز کونسل آف امریکہ اور پاکستان کے متعلقہ اداروں کی شراکت داری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ میتھیو بیوگز نے ایمبیسیڈر آف پاکستان کی تجویز کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ روابط بڑھانے پر آمادگی کا اظہار کیا ورلڈ افیئرز کونسل کے صدر اور سی ای او میتھیو بیوگز نے سفیر پاکستان مسعود خان کو اسی سال نومبر میں امریکی کونسل کی جانب سے منعقد ہونے والی نیشنل کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ ورلڈ افیئرز کونسل آف امریکہ 1918میں قائم کی گئی اور یہ امریکہ کی سب سے بڑی غیر منافع بخش بین الاقوامی امور کی تنظیم ہے جو کہ امریکہ کی چالیس ریاستوں اور 93خود مختار اور غیر جانبدار کونسلوں پر مشتمل ہے بیوگز نے سفیر پاکستان کو بتایا کہ ورلڈ افیئرز کونسل آف امریکہ پورے یو ایس اے میں 90سے زیادہ عالمی امور کی کونسلوں کی معاونت کر رہی ہے اور مختلف کونسلوں کے ہفتہ وار متعدد پروگراموں میں نئی تجاویز پیش کرتی ہے جو قومی سلامتی معیشت و بین الاقوامی تجارت عالمی صحت انسانی حقوق تعلیم ثقافت توانائی ماحولیات اور امیگریشن جیسے اہم موضوعات کے بارے میں ہوتے ہیں سفیر پاکستان نے امریکہ بھر میں عام طبقات کے لئے مختلف پروگراموں اور تعلیمی اقدامات کو فروغ دینے کیلئے ورلڈ افیئرز کونسل آف امریکہ اور اس کی قیادت کے کردار کو سراہا مسعود خان نے عالمی رہنمائوں کاروباری افراد پالیسی ماہرین سماجی رہنمائوں اور رائے سازوں کے درمیان روابط قائم کرنے اور ڈائیلاگ کرانے کے حوالے سے ورلڈ افیئرز کونسل آف امریکہ کے بااثر کردار کی تعریف بھی کی۔
کراچی اسپین نےبھی ٹرمپ کےبورڈ آف پیس میں شمولیت سے انکار کردیا۔ وزیرِاعظم سانچیزکا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ...
کراچیجناح ایئرپورٹ پر تین اہم اداروں کی چیکنگ عبور کرنے والے عمرہ مسافروں سے ممنوعہ اشیاء برآمد کر لی گئیں،5...
کراچی شیکسپیئر مرد نہیں تھے؟ نئی تحقیق نے ادبی دنیا کی بنیادیں ہلا دیں، ایک سیاہ فام یہودی خاتون ایمیلیا...
ٹوکیو جاپان میں امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف حکومتی کارروائیوں میں نمایاں تیزی...
اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری سے صومالیہ کے وزیرِ داخلہ علی یوسف نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں...
اسلام آباد اسلام آباد میں محمد سعید مہدی کی انگریزی زبان میں کتاب ’’دا آئی وِٹنَس:سٹینڈنگ اِن دا شیڈو...
ملتان موٹر وے پر کسٹمز انفورسمنٹ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران اسمگل شدہ اسکمڈ ملک اور دیگر اشیاء سے بھرے دو 22...
ملتان، شجاع آباد، کوٹ ادو، چوک سرور ملتان میں ایک شخص کی لاش ملی، شجاع آباد میں رکشہ کی ڈیوائیڈر سے ٹکر،...