بہاول پور‘ ملتان (ڈسٹرکٹ رپورٹر/سٹاف رپورٹر)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی افادیت اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں تعمیروترقی کا سفر مزید تیز کیا جائے،خطے کے تمام کالجز میں انڈوومنٹ فنڈ کی طرز پر فنڈ قائم کرنے کا جائزہ لیا جائے اور پرائیویٹ سکولوں میں قرآن مجید کی لازمی تعلیم کے قانون پر عمل کرایا جائے۔یہ بات انہوں نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بہاول پور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے اجلاس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔جنوبی پنجاب کے ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریز اجلاس میں موجود تھے۔گورنر پنجاب نے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر سے تمام ہسپتالوں میں ڈائلیسز مشینوں کے فعال ہونے بارے دو یوم کے اندر رپورٹ طلب کرلی ۔انہوں نے سیکرٹری انہار جنوبی پنجاب کو نہروں میں ٹیل تک پانی پہنچانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔گورنر محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی تمام یونین کونسلوں میں سٹاف کو شہریوں کے ساتھ بہتر انداز سے پیش آنیکی ہدایات جاری کی جائیں۔انہوں نے بہاول پور انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے لئے زمین کے حصول کے لئے بورڈ آف ریونیو کو کیس ارسال کرنے کی بھی ہدایت کی۔گورنر پنجاب نے موٹروے جھانگڑہ لنک روڈ 30 جون تک مکمل کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ لنک روڈ کے لئے فنڈز کی کمی کی صورت میں وہ پنجاب حکومت سے خود بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بہاول پور شہر میں سیوریج لائنز کے بلاکیج کے ایشوز کا سدباب کیا جائے۔گورنر پنجاب نے بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی بہترین کارکردگی پر انتظامیہ کو خراج تحسین کیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے خطے کی تعمیروترقی کے عمل میں تیزی آئی ہے اور مختلف شعبوں میں قابل فخرمنفرد منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔کیپٹن ر ثاقب ظفر نے بتایا کہ تمام ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریز نے اس بارے پیپر ورک مکمل کر لیاہے۔
کراچی اسپین نےبھی ٹرمپ کےبورڈ آف پیس میں شمولیت سے انکار کردیا۔ وزیرِاعظم سانچیزکا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ...
کراچیجناح ایئرپورٹ پر تین اہم اداروں کی چیکنگ عبور کرنے والے عمرہ مسافروں سے ممنوعہ اشیاء برآمد کر لی گئیں،5...
کراچی شیکسپیئر مرد نہیں تھے؟ نئی تحقیق نے ادبی دنیا کی بنیادیں ہلا دیں، ایک سیاہ فام یہودی خاتون ایمیلیا...
ٹوکیو جاپان میں امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف حکومتی کارروائیوں میں نمایاں تیزی...
اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری سے صومالیہ کے وزیرِ داخلہ علی یوسف نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں...
اسلام آباد اسلام آباد میں محمد سعید مہدی کی انگریزی زبان میں کتاب ’’دا آئی وِٹنَس:سٹینڈنگ اِن دا شیڈو...
ملتان موٹر وے پر کسٹمز انفورسمنٹ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران اسمگل شدہ اسکمڈ ملک اور دیگر اشیاء سے بھرے دو 22...
ملتان، شجاع آباد، کوٹ ادو، چوک سرور ملتان میں ایک شخص کی لاش ملی، شجاع آباد میں رکشہ کی ڈیوائیڈر سے ٹکر،...