حکومت نے 3 ارب ڈالرکی مزید فنانسنگ کا پلان آئی ایم ایف کو دیدیا

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد(این این آئی)حکومت کی جانب سے تین ارب ڈالرکی مزید فنانسنگ کا پلان عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کو دے دیا گیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید3ارب ڈالر فنانسنگ کا پلان آئی ایم ایف سے شیئرکر دیا ہے ۔عالمی بینک، ایشیائی انفراسٹرکچر بینک سمیت کمرشل بینکوں سے فنڈز ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق رائز ٹو پروگرام سے45کروڑ، عالمی بینک اور کمرشل بینکوں سے1 ارب ڈالر قرض ملے گا۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان فنانسنگ پر بات چیت جاری ہے، آئی ایم ایف سے پہلے سٹاف لیول معاہدےکا مطالبہ کیا گیا ہے، معاہدے سے فنانسنگ کا انتظام آسان ہو جائیگا،پہلے آئی ایف ایف معاہدہ ہوگا یا مزید 3 ارب ڈالرکی ضمانتیں درکار ہیں، اس حوالے سے آئی ایم ایف کے جواب کا انتظار ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ قرض پلان پر آئی ایم ایف کی جانب سے ریسپانس ملنےکا انتظار ہے، جنیوا میں ڈونرز کانفرنس سے رقم حاصل کرنےکا پلان بھی آئی ایم ایف کو دیا گیا ہے۔