نور مقدم قتل کیس،قاتل نے سزا پر23اعتراضات اٹھا دیئے

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد(ین این آئی)نورمقدم کے قاتل نے اپنی سزا سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اس پر 23 اعتراضات اٹھا دئیے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ظاہر جعفر نے نور مقدم قتل کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے کو چیلنج کر رکھا ہے۔انہوں نے بیرسٹر سلمان صفدر کی توسط سے سپریم کورٹ میں 12 اپریل کو اپیل دائر کی جس کی سماعت کے لیے تاحال بینچ تشکیل نہیں دیا گیا۔اپیل میں انہوں نے ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ کے فیصلے کو 23 وجوہات کی بناد پر غلط قرار دیا ہے۔