راولپنڈی (آئی این پی ) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک معاشی، سیاسی، آئینی، اقتصادی اور عدالتی بحران کے نرغے میں آگیا ہے، اس ہفتے میں سپریم کورٹ کا ہونے والا فیصلہ ملکی حالات کی سمت کا فیصلہ کرے گا۔ سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو پیسے ٹرانسفر کرا کر ر ہے گی، جو سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانے گا وہ اپنے انجام کو پہنچے گا، 90دن گزر گئے ہیں، نگران حکومتیں ختم ہوگئی ہیں، سپریم کورٹ سارے ملک کو بحران سے نکالے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ جس میں ممبر ہی نہیں آتے اور وہ 85 رکنی غیر قانونی کابینہ عدالت کا خاک مقابلہ کرے گی، عدلیہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری اسی ہفتے پوری کرے گی، ساری قوم عدلیہ کے پیچھے کھڑی ہے، پیسے بھی دینے ہوں گے، الیکشن بھی ہوں گے اور انتظامات بھی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری پر کوئی اجلاس نہیں ہو رہا، وزیر خزانہ لاپتہ ہیں، وزیر داخلہ اور وزیر قانون عدلیہ کو دھمکیاں دے رہے ہیں، وزرا کے بیانات آرٹیکل 6 کو دعوت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پٹرول سستا اور پاکستان میں پٹرول، ایل پی جی 10 روپے مزید مہنگا کر کے حکومت نے عوام کا کچومر نکالا ہے، اب عوام ان کا کچومر نکال دے گی، رواں ہفتے آرپار ہو جائے گا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...