سینیٹر طلحہ محمود کو وفاقی وزیر مذہبی امور کا اضافی چارج دے دیا گیا

19 اپریل ، 2023

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر بر ائے سرحدی و ریاستی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود کو وفاقی وزیر مذہبی امور کا اضافی چارج دے دیا گیا ۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ اس سے قبل وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور وزارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے ہوئے تھے۔ مفتی عبدالشکور کے انتقال کے بعد وزارت مذہبی امور کا قلمدان خالی ہوا تھا جسے اب سینیٹر محمد طلحہ محمود سنبھالیں گے۔ سینیٹر طلحہ محمود کا تعلق جمعیت علماء اسلام پاکستان سے ہے،ان کے پاس وزیر سیفران کا قلمدان ہے۔