علی امین گنڈاپورکوایک روزہ ریفرل ریمانڈ پرپولیس کی تحویل میں دیدیاگیا

19 اپریل ، 2023

سرگودھا(این این آئی)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا کے جج تحریک انصاف کے راہنما سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے خلاف دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے تحت تھانہ صدر بھکر میں درج مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعہ ختم کرتے ہوئے سیشن کورٹ کو منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کو ایک روزہ ریفرل ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔گزشتہ روز بھکر پولیس نے ملزم علی امین گنڈاپور کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر دوبارہ فاضل عدالت میں پیش کیا جبکہ ان کی تھانہ سرائے مہاجر میں درج دوسرے مقدمہ میں ضمانت منظور ہے اور ناجائز اسلحہ کے تیسرے مقدمہ میں پہلے ہی ڈسچارج کئے جاچکے ہیں ،بھکر پولیس نے14روزہ مزید ریمانڈ کی استدعا کی جبکہ علی امین گنڈا پور کی جانب سے دہشت گردی کی دفعات کو چیلنج کرنے عدالت نے وکلائ کے دلائل سن کر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعہ ختم کرتے ہوئے کیس سیشن کورٹ بھکر منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایک روزہ ریفرل ریمانڈ پر بھکر صدر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گے۔