اسلام آباد(جنگ نیوز)پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے سپریم کورٹ کی جانب سے آڈٹ نہ کرانےکا نوٹس لیتے ہوئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو طلب کرلیا۔ چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کے آڈٹ کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ جیو نیوز کے مطابق نور عالم خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا 10 سال سے کوئی آڈٹ نہیں ہوا، سپریم کورٹ کے پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسرکو بلاؤں گا، پی اے سی کے پاس 10 سال سے سپریم کورٹ کا کوئی آڈٹ پیرا نہیں آیا۔ پی اے سی نے 10 سال سے آڈٹ نہ کرانے پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو عید کے بعد طلب کرلیا۔ چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ پی اے سی نے سی ڈی اے سے ججز ، ارکان پارلیمنٹ، وفاقی کابینہ ارکان، قومی اسمبلی اور سینیٹ اسٹاف کو ملے پلاٹوں کی تفصیلات بھی طلب کی تھیں، پی اے سی نے ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے اپارٹمنٹ مالکان کی فہرست اور منی ٹریل مانگی تھی۔ نور عالم خان کا کہنا تھا کہ وزارت ہاؤسنگ نے پی اے سی کی ہدایات کے باوجود ریکارڈ کیوں نہیں دیا، ڈپلومیٹک انکلیو کے سامنے سے شروع کریں، ون کانسٹی ٹیوشن بلڈنگ میں کس کے کتنے فلیٹس ہیں؟ ایف آئی اے اور نیب ان کی منی ٹریل کا پتہ لگائے۔ چیئرمین پی اے سی کا کہنا تھا کہ پاکستان غریب ہو رہا ہے اور یہ لوگ امیر ہوتے جارہے ہیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...