اسلام آباد:جنگلی جانورکیوٹ کیٹ پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جنگلی جانورکیوٹ کیٹ پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہو گیا ، پارلیمنٹ میں دخل ہونے والے جانور کو پولیس نے پکڑ لیا جسے بعد میں سی ڈی اے نے ریسکیو کر لیا ، بعض حکام کے مطابق جنگلی جانورکیوٹ کیٹ نے گزشتہ روز بھی پارلیمنٹ میں گھس کر کئی دفاتر کو نقصان پہنچایا تھا، اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ حکام کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں گھسنے والا جانور جنگلی بلی ہے ، اس جانور کو سمال کیو ٹ کیٹ کہتے ہیں ، کیوٹ کیٹ ایشیا اور افریقہ کے جنگلوں میں پایا جانے والا نایاب جانور ہے .