حرمین شریفین میں 25لاکھ افراد کا روح پرور اجتماع

19 اپریل ، 2023

مکہ المکرمہ(صباح نیوز) رمضان المبارک کی 27 ویں شب حرمین شریفین میں25لاکھ افراد کا روح پرور اجتماع ہوا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے اطراف کی سڑکوں کونمازیوں سے بھرے ہوئے دیکھا گیا۔ رمضان المبارک کی 27 ویں شب کو مسجد الحرام اورمسجد نبویﷺ میں 25 لاکھ سے زائد زائرین نے عبادات اور دعائیں کیں۔