اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کو2030تک موسمیاتی بحرانوں سے نمٹنے کیلئے348بلین ڈالر کی ضرورت ہے،پاکستان کی معیشت شدید موسمی واقعات سیلاب خشک سالی سے بری طرح متاثر ہوئی ،موسمیاتی تبدیلیوں سے ہیٹ اسٹروک اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوا ،کسانوں کو فصلوں کی ناکامی، مویشیوں کے نقصانات اور شدید موسمی واقعات کی وجہ سے آمدنی میں کمی کا سامنا کرنا پڑا ،حالیہ سیلاب سے بحالی کے لیے16.5بلین ڈالر درکار ہیں۔ پلاننگ کمیشن میں پائیدار ترقی کے اہداف کے چیف محمد علی کمال نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات شدت اختیار کر رہے ہیں، ترقی یافتہ ممالک کے لیے ضروری ہے کہ وہ ذمہ داری لیں اور اس کے اثرات کو کم کرنے کی کوششوں میں ترقی پذیر ممالک کی مدد کریں۔ اس امداد میں موسمیاتی سے متعلقہ منصوبوں کی فنانسنگ، تکنیکی مہارت فراہم کرنا، اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ دیناشامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس وقت پاکستان جیسے ممالک کے پاس ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات کے لیے بڑے آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے لیکن ترقی یافتہ ممالک اپنی تاریخی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ اگرچہ ان میں سے بہت سے ممالک نے ترقی پذیر ممالک میں موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کی کوششوں میں مدد کے لیے گرین کلائمیٹ فنڈز میں حصہ ڈالنے کا وعدہ کیا ہے لیکن ان وعدوں کو پورا کرنے کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...