بیجنگ(این این آئی) چینی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنے ہی خلائی اسٹیشن پر عملے کیلئے ضروری آکسیجن کی100فیصد مقدار بنانے میں اہم کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اس طرح زمین سے ہر سال6ٹن کے برابر آکسیجن منگوانے کی ضرورت ختم ہوچکی ہے۔فی الحال اس اسٹیشن پر شینزو 15 کا عملہ موجود ہے اور اپنی ضرورت کی تمام تر آکسیجن خود ہی بنارہا ہے۔گزشتہ دنوں ہاربن شہر میں چینی خلائی تنظیم کے ترجمان نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ خلائی جہاز کے چھ اہم یونٹ اپنی ضرورت کی 100 فیصد آکسیجن تیار کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ پانی کی 95 فیصد ضروریات بھی ری سائیکل کی جارہی ہیں۔چینی خلائی ادارے کے ماحولیاتی کنٹرول اور انجینئرنگ آفس کے سربراہ بیان چیانگ نے کہا ہے کہ ان کے بنائے ہوئے نظام کے چھ ذیلی نظام ہیں جو ایک جانب تو کاربن ڈائی آکسائیڈ باہر خارج کررہے ہیں، پانی بنارہے ہیں اور کئی ٹن آکسیجن بنارہے ہیں۔ اس سہولت سے خطیر رقم کی بچت ہورہی ہے اور اس سے نئی ٹیکنالوجی سے بھی مدد لی جارہی ہے۔چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد اپنے ٹیان گونگ خلائی اسٹیشن پر نئے مداروی ماڈیول روانہ کرے گا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...