فروری میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں11.6فیصد کمی

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی بڑی صنعتوں کی پیداوار(ایل ایس ایم)میں فروری میں پچھلے سال کے مقابلے میں11.6فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے خاص طور پر برآمد پر مبنی ٹیکسٹائل صنعت میں بڑے پیمانے پر ملازمتیں کم ہوئی ہیں۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق صنعتی پیداوار میں سست روی میں نمایاں حصہ ٹیکسٹائل سیکٹر کا رہا کیونکہ اس سیکٹر کی برآمدات میں دہرے ہندسے کی کمی ہوئی جبکہ آنے والے مہینوں میں برآمدات میں مزید کمی کا امکان ہے۔