پشاور:پہاڑی تودہ گرنے سے20سے زیادہ کنٹینرز دب گئے،2افراد جاں بحق

19 اپریل ، 2023

پشاور (صباح نیوز)ضلع خیبر کے علاقے طورخم بارڈر پر بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب پہاڑی تودہ گرنے سے20سے زیادہ کنٹینرز دب گئے جس کے نتیجے میں2افغان شہری جاں بحق جبکہ درجنوں افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر عبدالناصر خان نے بتایا کہ 20سے 25کنٹینرز ملبے میں دبے ہوئے ہیں، لینڈ سلائیڈنگ کے سبب 2افغان شہری جاں بحق ہو گئے ہیں، حکام ان کی لاشوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔علاوہ ازیں ترجمان ریسکیو 1122بلال فیضی نے بتایا کہ 8زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،۔