تربت:ایکسین واپڈا کی انتقامی کارروائی ناقابل برداشت ہے‘ آل پارٹیز

19 اپریل ، 2023

تربت(نامہ نگار) آل پارٹیز کیچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ تربت پریس کلب کے سابق صدر صحافی طارق مسعود اور میونسپل کارپوریشن کے جنرل کونسلر سردار دودا خان کے ساتھ ایکسئین واپڈا کا رویہ قابل مذمت ہے انتقامی کاروائیاں کسی صورت قابل برداشت نہیں بیان میں کہا گیا کہ کیسکو کے ساتھ کسی قسم کی بدمزگی نہیں چاہتے ہیں لیکن کیچ کے شہریوں کے ساتھ کیسکو حکام روّیہ درست رکھیں بجلی کے حوالے سے شہریوں کو بہت ساری شکایات ہیں کئی علاقوں میں بھاری بل ادا کرنے کے باوجود ٹرانسفارمرز سے بجلی بند کی جاتی ہے بیان میں کہا گیا کہ انتقامی کارروائی جاری رہی تو ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکلیں گے کیسکو کیچ کودرپیش مسائل کے حوالے سے آل پارٹیزتعاون کےلیے تیار ہے۔