میاں نوازشریف سے سردار صالح بھوتانی کی ملاقات

19 اپریل ، 2023

بیلہ (نامہ نگار ) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار سے بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی کی مدینہ منورہ میں ملاقات ہوئی جہاں سردار بھوتانی نے میاں نواز شریف کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی میں بھی شرکت کی تینوں بزرگ سیاسی راہنما عمرے کی ادائیگی کیلئے ان دنوں سعودی عرب میں ہیں۔