مفتی عبد الشکور کی شہادت پر اظہار افسوس

19 اپریل ، 2023

سرانان(پ ر) جمعیت علماء اسلام کل گلباران یونٹ کے امیر حبیب الرحمٰن جنرل سیکرٹری حاجی عبدالمالک نائب امیر حاجی امین اللّٰہ سرپرست اعلیٰ ملک نظام الدین نے مشترکہ بیان میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہاہےکہ مفتی عبد الشکور جمعیت علمااسلام کے فعال و متحرک رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ جید عالم دین تھے انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہید کوجنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے۔