دکھی انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے‘سید طلحہ شاہ

19 اپریل ، 2023

کوئٹہ(پ ر) دکھی انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے طلباء انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنا ئیں خدمت خلق سے اللہ تعالیٰ کی ذات خوش ہوتی ہے اور اس سے دنیا و آخرت میں کامیابی ملتی ہے اور انسان کا ضمیر بی مطمن رہتا ہے اِن خیالات کا اظہار ممتاز سماجی کارکن سید طلحہ شاہ نے طلباء کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر تونائیاں تعلیم حاصل کرنے پر صرف کریں اور اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں محنت اور ڈسپلن کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں جو لوگ محنت اور لگن سے کام کرتے ہیں کامیابی اُن کے قدم چومتی ہے اورترقی کی منرلیں طے کرنا اُن کا نصیب بن جا تا ہے اُنہوں نے کہا کہ طلباء کی مد د و رہنمائی کے لیے اُن کے دروزاے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں طلباء اپنے مسائل کے حل کے لیے اُن سے کسی بھی وقت رابط کر سکتے ہیں۔