پشین:ڈیری فارمز کے خلاف کریک ڈاؤن ، متعدد مالکان گرفتار

19 اپریل ، 2023

پشین(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر پشین بہادر خان نے پرائس اینڈ کنٹرول کمیٹی کے نرخنامے کی خلاف ورزی پر ڈیری فارمز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد مالکان کوگرفتار کرلیا اور ہزاروں لیٹر دودھ قبضے میں لے کر سرکاری نرخ پر نیلام کردیا گرفتار مالکان کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا اسسٹنٹ کمشنر نے ڈیری فارمز سے تقریباً 140 لیٹر دودھ ضبط کر کے پاکستان چوک پر 110 روپے فی لیٹر کے حساب سے نیلام کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ دکانداروں کو سرکاری نرخنامے پر ہر صورت عملدرآمد کرنا ہوگا من مانی اور خودساختہ قیمتوں کی اجازت نہیں دی جائیگی انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے ایسی کارروائیاں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری رہینگی۔