اسلام آباد(جنگ رپورٹر)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ان کے عہدہ سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے ، درخواست گزار چوہدری محمد امتیاز نے منگل کے روز آئین کے آرٹیکل 184/3کے تحت دائر کی گئی درخواست میں صدر عارف علوی پر جانبداری اور ایک سیاسی جماعت سے وابستگی کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں عوامی عہدہ کیلئے نااہل قرار دینے کی استدعا کی ہے،درخواست میں موقف اختیار کہا گیا ہے کہ ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے صدر مملکت کا عہدہ مکمل غیر جانبداری اور سیاسی وابستگی سے آزادی کا تقاضا کرتا ہے؟ لیکن ڈاکٹر علوی ایک سیاسی جماعت سے منسلک اور جانبدار ہیں،بطور صدر مملکت انھوں نے ایک سیاسی پارٹی کے سیاسی ایجنڈے کی پیروی کرتے ہوئے اسی جماعت کے چیئرمین کے کہنے پر پارلیمنٹ سے منظور کردہ قانون سازی کو منظور نہیں کیا ،درخواست میں صدر مملکت کی جانب سے منظور نہ کیے جانے والے بلوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023,،الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022،اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022اور نیب آرڈیننس ترمیمی ایکٹ پر صدر مملکت نے دستخط نہیں کیے اور معاملہ پارلیمنٹ کو واپس بھیج دیا،درخواست گزار کے مطابق صدر مملکت کی جانبداری ثابت ہوتا ہے کہ وہ اس عہدہ کے اہل نہیں ہیں ، دخواست گزار نے عدالت سے صدر علوی کونااہل قرار دیکر فوری طور پر عہدے سے برطرف کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی ہے ۔
کراچی امریکہ کی پچاس سے زائد جامعات میں مبینہ نسلی امتیاز کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور یہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی...
اسلام آبادحکومت نے شہریوں کو پیٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم کردیا۔ پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لیٹر...
اسلام آباد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور خاتون ثانی اوشا وینس اس ماہ کے اواخر میں بھارت کا دورہ کریں گے۔...
اسلام آباد حکومت پنجاب، پولیس ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن نمبر 28/2025/PS/HQ 15 مارچ 2025 جاری کرتے ہوئے 57 پولیس افسران...
اسلام آباد افغان ووزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔انہیں خواتین کی تعلیم پر...
کراچی امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ چاہتے ہیں کہ گوانتانامو میں 30,000تارکین وطن کو رکھا جائے۔ اب تک انہوں نے تقریبا...
اسلام آباد کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے تحت صدر مملکت کی عدم موجودگی میں چیئرمین سینٹ کو صدر مملکت ہی لکھا...
لاہور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انسداد اسلاموفوبیا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ دنیا بھر...