اسلام آباد (نیوزرپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت ملک کو درپیش چیلنجز سے متحد ہو کر نمٹنے کیلئے پرعزم ہے، ہمارے متحد رہنے سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں،مخالفین پریشان ہیں کہ حکمران اتحاد ٹوٹا کیوں نہیں، جس کشتی میں سوار ہیں اسے کنارے لگائینگے، مخالفین کو لالے پڑے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری نے علیحدہ راستہ کیوں نہیں اپنایا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتحادی جماعتوں کے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مرحوم وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے حادثے میں انتقال پر رہنماؤں کی جانب سے اظہار افسوس کیساتھ دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اہم اجلاس میں اتحادی رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، وزیر اعظم کی جانب سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں بھی شرکاء کو آگاہ کیا گیا، پیپلز پارٹی نے اجلاس میں مذاکرات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے ہونے والی مشاورت سے متعلق بریفنگ دی۔شہباز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے، ایک عمومی تاثر تھا یہ اتحاد زیادہ دیر نہیں چل سکے گا، مخالفین ہر جگہ بات کرتے تھے یہ حکومت چند دن کی بات پھر اندھیری رات، ایک سال بحرانوں، چیلنجز کا اکٹھے مقابلہ کیا، اختلاف رائے ہوتا ہے، ایک دوسرے کی بات کو سنا جاتا ہے، ایک دوسرے کی بات کو سننا جمہوریت کا حسن ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ ملکر چل رہے ہیں، سب نے ملکر اس کشتی کو آپریشنل رکھا ہے، میں تنہا کچھ نہیں ہوں، دنیا میں ایسا نہیں ہوا ابھی قانون اصل شکل میں نہیں آیا اس کو تین رکنی بینچ نے کہا نافذ العمل نہیں ہوگا، آج بار کونسلز ہماری محبت نہیں قانون کی عمل داری کی بات کر رہی ہیں، بار کونسلز نے بھی کہا غلط فیصلہ ہوا، اس حوالے سے بھی اتحادی حکومت نے بہت معاونت کی۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کامران مرتضیٰ، اعظم نذیر تارڑ نے معاونت کی، مخالفین کو لالے پڑے ہیں یہ اتحاد کیوں نہیں ٹوٹا، مخالفین کو لالے پڑے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری نے علیحدہ راستہ کیوں نہیں اپنایا، اس کی جتنی بھی تحسین کی جائے کم ہے، آئی ایم ایف کا معاہدہ آخری مراحل میں ہے، اسحاق ڈار نے دن رات اس حوالے سے کام کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سپہ سالار کی بھی اس حوالے سے بے پناہ کاوشیں ہیں، الحمدللہ جس کشتی میں سوار ہیں اس کو کنارے لگائینگے منجدھار میں نہیں چھوڑیں گے، 27 تاریخ کو چینی صدر سے بھی بات ہو گی، بلاول بھٹو بھی اپنی کوشش کر رہے ہیں، سب اپنی جگہ کوششیں کر رہے ہیں، آپ لوگوں کو پھر یقین دلاتا ہوں آپ نے مجھے اپنا وزیر اعظم منتخب کیا، اپنی ذمہ داری پوری کروں گا۔
اسلام آباد سینٹ کے منگل کی سہ پہر شروع ہونے والے اجلاس کیلئے 16نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، چیئرمین سینٹ...
اسلام آبادسپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ،...
کراچی، اسلام آباد نجی حج اسکیم کے 67 ہزار عازمین کے معاملے پر حج آرگنائزرز، پڑائیوٹ ٹور آپریٹرز اور حکومت...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما اور مشیر وزیر اعظم...
اسلام آباد حکومت نے پارلیمنٹیرینز کے ذریعے متنازعہ پائیدار ترقی کے اہداف کے لیے فنڈنگ کو ختم کیے بغیر...
کراچی گولڈ مارکیٹ ، سونے کی قیمت میں اضافے کا رحجان،مزید 8100 روپے فی تولہ کے اضافے سے3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے فی...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے دو ججوں کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردی ہیں، قائم...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور کیخلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم چلانے کے...