اسلام آباد (افضل بٹ)آزاد کشمیر کی وزارت عظمی کے انتخاب کے لئے عمران خان کا خصوصی پیغام لیکر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری مظفر آباد پہنچ گئے جہاں انہوں نے تحریک انصاف کی طرف سے وزارت عظمی کے مختلف امیدواروں کے ساتھ ملاقات کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا پیغام پہنچایا تاہم آزاد کشمیر کے مختلف وزرا کی کوششوں کے باوجود بیرسٹر سلطان محمود اور فارورڈ بلاک کے کسی بھی رکن اسمبلی کے ساتھ فواد چوہدری کی ملاقات نہ ہو سکی۔ آزاد کشمیر کے سینئر ترین وزیر خواجہ فاروق احمد، سپیکر چودھری انوارالحق، دیوان علی چغتائی، اظہر صادق سمیت پی ٹی آئی کے مختلف اراکین اسمبلی کو عمران خان کا پیغام دیا کہ ان مشکل حالات میں آپکا اتحاد اور ثابت قدمی ہماری سب سے بڑی طاقت بن سکتا ہے اس لئے باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر پارٹی کے وسیع تر مفاد کی خاطر جماعت کے نامزد کردہ امیدوار کو کامیاب بنائیں۔ دریں اثنا تحریک انصاف کے مختلف اراکین اسمبلی یہ دعوی کر رہے تھے کہ فواد چوہدری کے ذریعے عمران خان کا پیغام موصول ہونے کے بعد صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود بھی فارورڈ بلاک ختم کرنے کا اعلان کرسکتے ہیں تاہم ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق رات گئے تک بھی بیرسٹر سلطان محمود اور فواد چوہدری کے مابین ملاقات کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں۔ دوسری طرف پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اور مسلم لیگ ن پر مشتمل اپوزیشن اتحاد کے 19 اراکین اسمبلی کا اجلاس صدر پیپلز پارٹی آزادکشمیر چودھری یسین کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ وزارت عظمی کے انتخاب میں باہمی اتحاد کے ساتھ بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے۔ اجلاس کے دوران قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری انوار الحق کی جانب سے وزارت عظمی کے انتخابی شیڈیول میں غیر آئینی تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ آزاد جموں کشمیر عبوری ایکٹ 74 کے تحت سپیکر اسمبلی وزرات عظمی کی انتخاب کا فوری شیڈیول جاری کرنے کے پابند تھے جس پر تاخیر کر کے وہ آئین کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔ اپوزیشن اتحاد نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر آزاد کشمیر کی وزارت عظمی کا انتخاب کرائا جائے تاکہ فوری طور پر ہیجانی کیفیت ختم کی جاسکے۔
اسلام آباد ایک بڑی پیش رفت کے طور پر، پاکستان کے گوادر فری زون سے مصنوعات کی برآمدات نہ صرف بندرگاہ کو...
اسلام آباد وفاقی وزارت داخلہ نے خیبرپختونخواہ حکومت سے افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کر لیا، ملک چھوڑنے کی ڈیڈ...
اسلام آباد بھارتی اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن میں اضافہ، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے...
اسلام آبادوزارت صنعت و پیداوار واضح کرنا چاہتی ہے کہ حکومت نے مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں کے لیے واضح اور شفاف...
اسلام آباد آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے ریکوڈک منصوبے کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرنے کا اعلان کر...
اسلام آ باد وفاقی کا بینہ کے فیصلہ پر عمل درآ مد کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں پیکا...
اسلام آباد چیف جسٹس آف پاکستان ،مسٹر جسٹس یحیٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات کا مقصد مقدمات میں کمی...
اسلام آباد جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کا عہدہ چھوڑنے کیلئے ایک...