وزیراعظم کا مئی میں برطانیہ کے دورہ کا امکان

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف کے مئی کے پہلے ہفتے میں دورہ برطانیہ کا قوی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، برطانوی بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ ارکان بھی برطانیہ جائیں گے۔ برطانوی بادشاہ چارلس سوئم، ملکہ کمیلا پارکر کی تاج پوشی کی تقریب 6 مئی کو منعقد ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف دیگر مہمانان کے ہمراہ بکنگم پیلس، ویسٹ منسٹر ابے میں تقریب کا حصہ ہوں گے۔ شہباز شر یف کی دورے کے دوران برطانوی وزیراعظم رشی سونک سے ملاقات کا شیڈول بھی طے کیا جا رہا ہے۔