اسلام آباد (فاروق اقدس،راناغلام قادر) وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خارجہ کی جانب سے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے تاہم چین اور ترکمانستان میں تعینات کئے جانے والے مجوزہ سفیروں کے ناموں پر بعض اعتراضات سامنے آنے پر دونوں ناموں کو سمری سے حذف کردیا گیا ہے بقیہ تمام سفیروں کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے جو عید کے بعد اپنی نئی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ان میں جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر فیصل اب برطانیہ میں نئے ہائی کمشنر ہوں گے ان کی جگہ کینیا میں پاکستان کی ہائی کمشنر سیدہ ثقلین جرمنی میں پاکستان کی سفیر تعینات کر دی گئی ہیں، جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب خلیل ہاشمی کی روس میں سفیر تعینات کردیئے گئے ہیں، احمد معروف بنگلہ دیش میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور کو انڈونیشیا میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کردیا گیا ہے، ڈنمارک میں موجود احمد فاروق پاکستان کے نئے سفیر برائے سعودی عرب تعیناتی کی منظوری جبکہ عامر احمد عطوزئی کی بطور قونصل جنرل نیویارک میں تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزارت خارجہ میں بطور ڈی جی فرائض انجام دینے والے ڈاکٹر بلال جنیوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب ہونگے۔عائشہ علی پراگ میں نئی سفیر، ابرار حسین خان کینیا میں نئے ہائی کمشنر ہوگے۔ جاوید عمرانی تیونس، خالد حسین الجزائر، میاں عاطف شریف ایتھوپیا ، مدثر ٹیپو تہران، ذیشان احمد عراق، ساغب رؤف بحرین میں نئے سفیر ہونگے۔ ایتھوپیامیں پاکستانی سفیر شوذب عباس میکسیکو ،شعیب سرور ڈنمارک، نعیم اللہ روانڈا، مدثر چوہدری مراکش ، احسن رضا شاہ ملائیشیا میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے۔ عامر احمد عطوزئی کی بطور قونصل جنرل نیویار میں تعیاناتی کی منظوری دی گئی ۔ ذ رائع کے مطا بق وزیراعظم آفس کی جانب سے بھیجے گئے ناموں میں سے دو ناموں پر اعتراض کیا گیا ہے۔سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کو چین تعیناتی کی سفارش کی گئی تھی جس پر اعتراض کیا گیا، مراکش میں سفیر حماد اصغر کی ترکمانستان تعیناتی کی سفارش پر اعتراض کیاگیا،اعتراض کے بعد دونوں ناموں کو سمری سے ہٹا کر بقیہ تمام سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی۔ ذرائع کے مطا بق منظوری وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر دی گئی۔ مجموعی طور پر 19 نئے سفرا اور ایک قونصل جنرل کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔
اسلام آ باد تر جمان وزارت مذہبی امور نے ایک بیان میں عمرہ زائرین،عمرہ آپریٹرز اور ایئرلائن دفاترپر واضح...
اسلام آباد ہیکرز نے وزارت آئی ٹی کے ادارے اگنائیٹ کی ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد کارٹون پکچر اپلوڈ کردی،تاہم...
اسلام آباد اوورسیز پاکستانیوںکی شکایات کے ازالے کیلئے ہوہوائی اڈوںپر سہولت ڈیسک بنائے جائیں گے اور ٹول فری...
اسلام آباد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے معاون ایلون مسک کی جانب سے امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے...
۔اسلام آباد قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ارکان قومی اسمبلی کو ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری...
اسلام آبادوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ڈی اے اور ڈی ایچ اے کے نئے مشترکہ سیکٹر مارگلہ انکلیو کا دور ہ کیا،...
اسلام آباد پی ٹی آئی نےقومی اسمبلی کے 13ویں سیشن کے پہلے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس سے قبل 12ویں...
اسلام آباد سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافے کی بدولت پارلیمنٹ کی مخصوص نشستوں پر اپیل کا فیصلہ چند...