اسلام آباد (فاروق اقدس/ نامہ نگار خصوصی) اہم پیشرفت، کابل میں پاکستانی ناظم الامور کی واپسی، ذمہ داریاں سنبھال لیں، تفصیلات کے مطابق افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر متقی جو آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں اپنے ایک وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں ان کی آمد سے قبل اسلام آباد اور کابل کے درمیان سفارتی سطح پر ایک اہم پیشرفت یہ ہوئی ہے کہ افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور عبیدالرحمٰن نظامانی کم وبیش پانچ ماہ بعد واپس کابل پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ عبیدالرحمٰن نظامانی پر گزشتہ سال 2دسمبر کو کابل میں پاکستان کے سفارتخانے پر اس وقت قاتلانہ حملہ ہوا تھا جب وہ سفارتخانے کے لان میں چہل قدمی کر رہے تھے تاہم وہ محفوظ رہے جبکہ ایک سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا تھا۔ دفتر خارجہ نے تصدیق کی تھی کہ ناظم الامور عبیدالرحمٰن نظامانی کو ہی نشانہ بنایا گیا تھا، بعدازاں کالعدم داعش کے خراسان چیپٹر نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ جس کے بعد انہیں وطن واپس بلا لیا گیا تھا۔ جہاں انہوں نے آج اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ ان کی کابل واپسی پر افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر متقی نے ان سے ملاقات کی اور ان کی واپسی کا خیرمقدم کیا۔ پاکستان کے نامور خطاط کی بنائی ہوئی خطاطی کا ایک یادگار نمونہ بھی پیش کیا گیا جسے امیر متقی نے دونوں ملکوں کی مشترکہ اساس قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ اس وقت عبید الرحمٰن نظامانی کو کابل میں مشن کے سربراہ کے طور پر ذمہ داری سنبھالے ایک ماہ ہوا تھا جہاں ان سے قبل 4 نومبر 2022 کو سابق سفارت کار منصور احمد خان مشن کے سربراہ تھے۔
اسلام آ باد تر جمان وزارت مذہبی امور نے ایک بیان میں عمرہ زائرین،عمرہ آپریٹرز اور ایئرلائن دفاترپر واضح...
اسلام آباد ہیکرز نے وزارت آئی ٹی کے ادارے اگنائیٹ کی ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد کارٹون پکچر اپلوڈ کردی،تاہم...
اسلام آباد اوورسیز پاکستانیوںکی شکایات کے ازالے کیلئے ہوہوائی اڈوںپر سہولت ڈیسک بنائے جائیں گے اور ٹول فری...
اسلام آباد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے معاون ایلون مسک کی جانب سے امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے...
۔اسلام آباد قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ارکان قومی اسمبلی کو ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری...
اسلام آبادوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ڈی اے اور ڈی ایچ اے کے نئے مشترکہ سیکٹر مارگلہ انکلیو کا دور ہ کیا،...
اسلام آباد پی ٹی آئی نےقومی اسمبلی کے 13ویں سیشن کے پہلے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس سے قبل 12ویں...
اسلام آباد سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد میں اضافے کی بدولت پارلیمنٹ کی مخصوص نشستوں پر اپیل کا فیصلہ چند...