جھگڑاچھڑوانے کی کوشش دوپولیس اہلکارچاقو کے وار سے زخمی

19 اپریل ، 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں جھگڑاچھڑوانے کی کوشش کرنے والے دوپولیس ملازمین کوچاقومارکرزخمی کردیاگیا۔ کانسٹیبل محمد جنید تعینات اینٹی رائیٹ یونٹ پولیس لائن نے تھانہ رتہ امرال کو درخواست دی کہ پولیس ملازم مصطفی اور حمزہ کے ہمراہ زیارت والی گلی کے پاس ر کے تو وہاں جھگڑا شروع ہو گیا ، جھگڑا چھڑانے گئے تو وہ لوگ مشتعل ہو گئے اور ہم تینوں پر حملہ کر دیا ۔ اسامہ اور شرجیل نے چاقو کے وار ہم پر کیئے جو مجھے کندھے اور مصطفی کو منہ پر لگے۔حسن پسٹل سے ہوائی فائرنگ کر رہا تھا۔