ریسکیو 1122 نے عید کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی

19 اپریل ، 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے عید الفطر کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی، ریسکیو1122کی ٹیمیں تحصیلوں سمیت ضلع راولپنڈی میں عیدکی تعطیلات پر ایمرجنسی میں مدد کے لیے ہائی الرٹ رہیں گی۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی انجینئرکامران رشیدنے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا اور انہیں حتمی شکل دی۔ میڈیا کوآرڈی نیٹر کے مطابق چاند رات، نماز عیدالفطر اور عید کے تینوں دن اہم مقامات، مساجد اورعید گاہوں پرایمرجنسی ایمبولینس، موٹربائیک ریسکیو سروس اور فائر ٹینڈرز کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ ریسکیو موبائل پوسٹیں بھی قائم کی جائیں گی ۔