بھاری مقدار میں آٹا کے پی اور افغانستان سمگلنگ کی کوشش ناکام

19 اپریل ، 2023

راولپنڈی ، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) بھاری مقدار میں آٹا سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق آٹے سے لدی 3 گاڑیاں خیبرپختونخوا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ۔ تھانہ نصیر آباد پولیس اور محکمہ خوراک نے مشترکہ کارروائی کی۔ 3 ڈرائیوروں نورالامین، غلام نوید اور امین اللہ کو گرفتارکرکے ان سے 2275تھیلے آٹا اور 60تھیلے میدہ برآمد کرلیا۔ دریں اثناءتھانہ سنگجانی پولیس نے آٹے اور گندم سے لدے 5 ٹرک افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس نے آٹے کے20 کلو والے 3300 تھیلے جبکہ50کلو والے 440 تھیلے قبضہ میں لے کر ٹرک ڈرائیور گرفتار کر لئے۔