گراں فروشی پر 13دکاندار اور اسٹال ہولڈر گرفتار

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے اسسٹنٹ کمشنرز نے گراں فروشی کے مرتکب 13 دکاندار اور اسٹال ہولڈرز گرفتار کرا دئیے، درجنوں کو جرمانے بھی کئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے پھلوں اور سبزیوں کے دو اسٹورز کو اشیائے ضروریہ کی زائد قیمتوں پر سیل کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے قیمتوں کی چیکنگ کی، پولی تھین بیگز کے غیر مجاز استعمال اور پھلوں/ سبزیوں، چکن، ڈیری، نان شاپس، جنرل سٹورز وغیرہ میں مجموعی حفظان صحت کا معائنہ کیا۔ خلاف ورزی کرنے پر تین دکانیں سیل کر دی گئیں۔