آل یونیورسٹیز ٹیلنٹ ہنٹ میں کوہسار یونیورسٹی کی پہلی پوزیشن

19 اپریل ، 2023

مری(نمائندہ جنگ) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں آل یونیورسٹیز ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کوہسار یونیورسٹی مری کے صیام قریشی نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب علی بخاری اور چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف انگلش ڈاکٹر عبدالصمد نے انہیں مبارکباد دی ہے۔ مقابلے میں 19یونیورسٹیز نے حصہ لیا ۔ مقابلے میں دوسری پوزیشن بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی طالبہ تہمینہ نادیہ اور تیسری پوزیشن محمد بلال نے حاصل کی۔