تحصیل کلر سیداں میں ڈیجیٹل مردم شماری اختتام پذیر

19 اپریل ، 2023

کلر سیداں (نمائندہ جنگ) پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کلر سیداں میں اختتام پذیر ہو گئی، غیر حتمی و غیر سرکاری اندازوں کے مطابق کلر سیداں کی مجموعی آبادی 234000ہو گئی ہے۔ یہ آبادی 2017 میں 217000 نفوس پر مشتمل تھی۔ مردم شماری آفیسر محمد مبشر کے مطابق خانہ و مردم شماری کیلئے تحصیل کو دو مختلف مرحلوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔