42سماج دشمن پکڑے گئے، 36بھکاری بھی گرفتار

19 اپریل ، 2023

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار) 42سماج دشمن پکڑے گئے، راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 7ملزموں کو گرفتار کرکے 6پستول، ایک خنجر برآمد کر لیا۔ 6ملز موں سے 48لٹر شراب برآمد کرلی گئی ۔ پولیس نے 5ملزموں کو گرفتار کرکے 3کلو790گرام چرس بھی برآمد کرلی ۔انچارجز بیگر سکواڈز نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ وربھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 36 کو گرفتار کر کے شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروا دیا۔ پیرودھائی پولیس نےانعام کا لالچ دے کر شہریوں کو لوٹنے والے 8 ملزموں سے 16ہزار 300روپے اور انعامی پرچیاں برآمد کر لیں۔کیپٹل پولیس نے بھی  16 جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر گرفتار کرکے تین موٹر سائیکل، منشیات، اسلحہ دیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لیں۔