زائد کرایہ کی شکایت پرٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی ہو گی

19 اپریل ، 2023

پنڈی گھیب (نمائندہ جنگ) عید الفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے پیش نظر سیکٹر کمانڈر ہکلہ تا ڈیرہ اسمعیٰل خان ایس پی فرہاد اللہ وزیر نے ڈی ایس پیز کو الرٹ رہنےہدایات دیدیں ۔ ہکلہ ، کھڑپہ ، داؤد خیل ، عیسیٰ خیل اور یارک کےتمام پلازہ انٹری پوائنٹس پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ۔ٹرانسپورٹ مالکان کو اضافی کرایہ لینے اور اوور لوڈ نگ سے سختی سی منع کیا گیاہے ۔ شکایت کی صورت میں مسافروں کو کرایہ واپسی کیساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔