فوڈ قوانین کی خلاف ورزیوں پر 7 بیکریوں کو جرمانے

19 اپریل ، 2023

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عید الفطر پر تیار فوڈ پروڈکٹس کی چیکنگ کیلئے مہم کا آغاز کر دیا ۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میں بیکریوں اور سویٹس پروڈکشن یونٹس کا معائنہ کیا۔مضر صحت اور غیر معیاری اجزاء کے استعمال پر 7بیکریوں کو جرمانے کیے گئے۔ ممنوعہ رنگ، کیمیکلز اور زائد المیعاد کولڈ ڈرنکس موقع پر تلف کر دی گئیں۔