پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونیوالا جانور کیوٹ کیٹ پکڑ کر جنگل میں چھوڑ دیا گیا

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )جنگلی جانور کیوٹ کیٹ پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہو گیا جسے پولیس نے پکڑ لیا ۔ حکام کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں گھسنے والا جانور جنگلی بلی ہے ۔وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی چیئرپرسن نے بتایا کہ سی ڈی اے نے بعد ازاں کیوٹ کیٹ کو جنگل میں چھوڑ دیا ۔