راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں بارش،آج مزید امکان

19 اپریل ، 2023

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے)راولپنڈی اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان، پنجاب اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس کے باعث پچھلے چند روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا ، عیدالفطر پر بھی موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے ۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان اور با لا ئی / وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔