معیشت تباہ ، مہنگائی اور بیروزگاری کا عفریت مسلسل بڑھتا جارہا ہے،راشد شفیق

19 اپریل ، 2023

راولپنڈی (خبر نگار) سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی 14اتحادی جماعتوں کی قیادت ملک کو کنگال کرکے قوم کو بند گلی میں دھکیلنا اور غریب کو زندہ درگور کرنا چاہتی ہے۔ ملکی معیشت تباہ ، مہنگائی اور بیروزگاری کا عفریت مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضیاءالحق کالونی پیرودھائی میں ملک جہانزیب اعوان کی طرف سے منعقدہ افطار پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرآصف مغل ، قاضی دوست محمد ، مطیع اللہ شاہ  اور دیگر موجود تھے۔