قتل کیس میں عمر قید کے دو ملزموں کی ضمانت

19 اپریل ، 2023

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے قتل کے مقدمہ میں عمر قید کے دو ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔ چوا سیدن شاہ پولیس نے صابر حسین اور شاہد اقبال کے خلاف طاہرہ یاسمین کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزموں نے قاضی حفیظ الرحمن ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا۔