نو جوان ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

19 اپریل ، 2023

سرا ئے عا لمگیر (نا مہ نگار)کورئیر کمپنی کا ملازم نوجوان حادثہ میں لقمہ اجل بن گیا۔ مہر ذیشان حفیظ مو ٹر سائیکل پر شکریلہ سے واپس سرا ئے عا لمگیر آ رہا تھا کہ دس پلیاں کے قریب نا معلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں ذیشان زندگی کی بازی ہار گیا ۔ مرحوم کو سینکڑوں سو گواروں می مو جودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔